نیب لاہور نے ایک سال کے دوران ملزمان سے پلی بارگین کے تحت 1991ملین کی وصولی کی
اِن ڈائریکٹ وصولی کے طور پر 5 ارب مالیت سے زائد کی ریکارڈ وصولی کی گئی ،196انکوائریاں شروع کی گئیں‘ 2018ء کی رپورٹ
اتوار 9 دسمبر 2018 18:00
(جاری ہے)
انسداد کرپشن کے بین الاقوامی دن کے حوالے سے نیب لاہور نے سالانہ کارکردگی رپورٹ برائے 2018 جاری کردی ہے جس کے مطابق گزشتہ ایک سال میں نیب لاہور نے کرپشن کے الزامات پر 204 ملزموں کو گرفتار کیا جن میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، سابق ارکان اسمبلی راجہ قمرالسلام، حافظ میاں نعمان، قیصر امین بٹ اور مجاہد کامران نمایاں ہیں ۔
سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اور ایس ایس پی رائے اعجاز جیسے نامور افرادشامل ہیں ۔سال 2018 میں نیب نے مختلف الزامات میں ملوث ملزمان سے پلی بارگین کے تحت 1991ملین کی وصولی کی جبکہ اِن ڈائریکٹ وصولی کے طور پر 5 ارب مالیت سے زائد کی ریکارڈ وصولی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے اس سال کرپشن کے الزمات پر 196 انکوائریاں شروع کیں جبکہ 102 انکوئریاں نمٹائیں،نیب نے 34 تحقیقات شروع اور مجموعی طور پر 42 تحقیقات کو مکمل اور 50 سے زائد ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے۔مزید اہم خبریں
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.