عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ضلع میں پائیدار امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے ،اقبال حسین

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ ملاکنڈ اقبال حسین نے لیویز فورس کے جوانوں سے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ضلع میں پائیدار امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے یہاں سے جاری ہونے والے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ امن وامان برقرار رکھنے اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے انسداد ی کاروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ملاکنڈ لیویز فورس میں جزا وسزا کا عمل جاری رہے گا ،یماندار اور محنتی افسران و اہلکار ہمارے لیے قابل احترام ہیں جبکہ سرکاری ڈیوٹی میں غفلت ،سست روی اور کرپشن میں ملوث ہونے پر سخت محکمانہ کا روائی کرنے سے کسی بھی صورت دریغ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملاکنڈ میں جاری گرینڈ آپریشن کے ذریعے جرائم پیشہ ، منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گااور ضلع ملاکنڈ میں مثالی امن وامان برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ ہرقسم کی جرائم اور منشیات سے پاک کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :