پولیو ایک موذی مرض ہے ،آنیوالی نسلوں کو بچانے کیلئے والدین بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں،شاہ فہد

مہم کو کامیاب بنانے کیلئے متعلقہ اہلکار جانفشانی سے کام کریں ،غفلت برتنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،،ڈپٹی کمشنرہنگو شاہ فہد خان

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پولیو ایک موذی مرض ہے آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے بچانے کے لئے والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام متعلقہ اہلکار جانفشانی سے کام کریں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنرہنگو شاہ فہد خان نے پولیو کے حوالے سے ڈسٹرکٹ،تحصیل اور یونین کو نسلز کے مٹینگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں 10 دسمبر سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ میں ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ یہ ہمارا قومی فریضہ ہے ۔ہنگو کو پولیو فری زون بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں تاکہ ہم مستقبل کے معماروں کو اپاہج ہونے سے بچا سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دورا ن پولیو کی ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور اس کے لئے تمام تر سیکورٹی انتظا مات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

ڈی سی ہنگو نے کہاکہ اس مہم کے دوران 109316 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقر ر کیاگیاہے۔ جسے حاصل کر نے کے لئے 460 ٹیمیں تشکیل دے د ی گئی ہیں۔انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پولیو مہم میں کسی قسم کوتاہی یاغفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :