کیلاش قبیلے کی تہوار چاوموس کیلئے محکمہ سیاحت کے حکام کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
چاوموس تہوار اس سال جوش و خروش سے منانے کے لئے تمام تراقدامات کئے جائیں گے،سینئروزیرخیبرپختونخوا
اتوار 9 دسمبر 2018 18:00
(جاری ہے)
سینئر وزیر نے اس موقع پر کہا کہ چترال کے وادیوں رمبور ، بریر اور بمبوریت میں آباد کیلاش قبیلہ اپنی ایک منفرد ثقافت اور طرز زندگی رکھتی ہے ، ان کی ثقافت کو زندہ رکھنے اور فروغ دینے کے لئے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔
انہو ںنے محکمہ سیاحت کے حکام کو ہدایت کی کہ کیلاش قبیلے کی جاری تہوار چاوموس کے لئے فول پروف سکیورٹی اور لائٹنگ سمیت تمام تر انتظامات یقینی بنایا جائے تاکہ قبیلے کے لوگ جوش و خروش سے تہوار منا سکیں ۔ سینئر وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور سیاحت کے فروغ میں چترال او رکیلاش قبیلہ اپنی منفرد ثقافت اور طرز زندگی کیوجہ سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ حکومت نے چترال میں سیاحت کو فروغ دینے اور کیلاش کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے 56کروڑ روپے پیکج کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیلاش قبیلے کی تہوار دیکھنے کے لئے ملکی اور غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں چترال کا رخ کرتے ہیں جس سے نہ صرف سیاحت کے فروغ میں مدد مل رہی ہے بلکہ صوبے کی ایک مثبت رخ بھی دنیا کے سامنے آتی ہے ۔ سینئر وزیر نے کہا کہ کیلاش قبیلے کی تاریخ اور ثقافت کو زندگہ رکھنے کے لئے حکومت عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس ضمن میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو کیلاش کی ثقافت کو محفوظ بنانے کے حوالے سے ایک مہینے کے اندر سفارشات پیش کرے گی ۔ اس کے علاوہ رمبور، بمبوریت اور بریر میں نئے تعمیرات پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے تاکہ کیلاش کے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنایا جا سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.