Live Updates

بجلی اور سوئی گیس کے حوالے سے عوامی مسائل بتدریج حل کئے جارہے ہیں ،ڈاکٹرامجد

ماضی کے برعکس وفاقی محکموں میں لوگوں کاکام میرٹ پر ہو گا ، تحریک انصاف کاسوروزہ پلان میں ترقی اورخوشحالی کا راز پوشیدہ ہے،وزیرمعدنیات

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیرمعدنیات ڈاکٹرامجد نے کہا ہے کہ بجلی اور سوئی گیس کے حوالے سے عوامی مسائل بتدریج حل کئے جارہے ہیں ، ماضی کے برعکس وفاقی محکموں میں لوگوں کاکام میرٹ پر ہو گا ، تحریک انصاف کاسوروزہ پلان میں ترقی اورخوشحالی کا راز پوشیدہ ہے ، ترقی کاسفر جاری رہیگا، اورکسی کو اس راہ میں رکاوٹ بننے نہیں دیں گے، سوروزہ پلان پر تنقید کرنے والوں کیساتھ حکومت کے خلاف بولنے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے مانیار میں پارٹی کارکنوں اوراہل علاقہ سے خطاب اورگفتگوکرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ممبرقومی اسمبلی سلیم الرحمان اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ صوبائی وزیر نے بجلی اور سوئی گیس کے حوالے سے لوگوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔

(جاری ہے)

اور اہل علاقہ کاشکریہ اداکیاجنہوں نے الیکشن میں ان کے حق میں ووٹ استعمال کیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ اب واپڈا اور گیس والے کسی کے ذاتی ملازم کاکرداراداکرنے کے بجائے بلاتفریق کام کرینگے ، ماضی کے برعکس لوگوں کاکام میرٹ پرہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کامقام ہے کہ حکومت نے عوام کی مفاد کیلئے جو سوروزہ پلان ترتیب دیاہے مخالف سیاسی قوتیں ان عوام دوست پلان کی مخالفت کررہے ہیں۔ اصل میں یہ ترقی اورخوشحالی کی مخالفت کرنے کی مترادف ہے ، لیکن ہم ان قوتوں پر واضح کردیناچاہتے ہیں کہ کسی کو ترقی اور خوشحالی کے اس سفر میں رکاوٹ بننے نہیں دیں گے ، اور ترقی کایہ سفر جاری رہیگا۔ کسی کی پیٹ میں درد ہویا مروڑ ، ہم ترقی اور خوشحالی کاسفر جاری رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ سوروزہ پلان پر حقیقت میں وہ لوگ تنقید کررہے ہیں۔ جو عوام کی فلاح وبہبود اور علاقائی ترقی نہیں چاہتی انشاء اللہ ہم اپنا کام جاری رکھیں گے اور ان کاکام ہی تنقید کرناہے، وہ اپناکام کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات