پنجگور میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پنجگور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواردستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک دستی بم پھینکا تاہم خوش قسمتی سے دستی بم پھٹ نہ سکا۔

(جاری ہے)

پولیس نے بم ڈسپوزل کے عملے کے ہمراہ موقع پرپہنچ کر بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا اورنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :