میئر کوئٹہ کی طرف سے گھروں سے کچرہ اٹھانے کا عمل قابل تعریف ہے ،بشیراحمدکاکڑ

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما بشیراحمدکاکڑ نے میئر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے شہر میں گھروں سے کچرہ اٹھانے کے عمل کو سہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کوئٹہ شہر میں گندگی کے خاتمے میں مددملے گی اور کوئٹہ شہر ایک مرتبہ پھر لٹل پیرس بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ماضی میں لٹل پیرس کے نام سے مشہور تھا اور کوئٹہ کا شمار دنیا کے صاف ستھرے شہروں میں ہوتا تھا لیکن گذشتہ چند سالوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا تھا اور ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابرتھے میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ نے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سابق وزیراعلیٰ سے کروڑوں روپے کے فنڈز لیکر جدید مشینری کی خریداری کی جس سے شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے اور ہر علاقے میں گھروں سے کوئٹہ کارپوریشن کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر کچرہ اٹھانے میں مصروف عمل ہے جسے کوئٹہ شہر میں گندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ اور چیف انجینئر حاجی سحاق مینگل نے کوئٹہ میٹروپولٹن کارپوریشن کے فنڈ سے کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے جس سے شہر کی یہاں ایک طرف خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے تو دوسری جانب عوام کو سہولیات میسر آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ اور چیف انجینئر کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن حاجی اسحاق مینگل کوئٹہ شہر کی خوبصورتی کیلئے دن رات کوششوں میں مصروف ہیں اور کوئٹہ میں جاری ترقیاتی کاموں کی از خود نگرانی کر رہے ہیں جوکہ خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :