Live Updates

عمران خان کی انقلابی پالیسیوں سے ملک میں بہت جلد ترقی وخوشحالی کا انقلاب آئے گا، چوہدری شوکت علی بھٹی

اتوار 9 دسمبر 2018 18:10

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری شوکت علی بھٹی نے نواحی گائوں کوٹلی امیر سنگھ اور کوٹ گورا میں 5کروڑ روپے کی لاگت سے فراہمی سوئی گیس کے منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی انقلابی پالیسیوں سے ملک میں بہت جلد ترقی وخوشحالی کا انقلاب آئے گا۔

اور آنے والے وقت میں ہر ایک کے لب پر عمران کا نعرہ ہوگا۔ پی۔ٹی۔

(جاری ہے)

آئی ملک سے کرپشن ، بدعنوانی ختم کرنے کا مصمم ارادہ کئے ہوئے ہے۔ آنے والے دنوں میں نہ صرف مہنگائی ختم ہوگی بلکہ عوام کو بھی خاطر خواہ ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم گھر گھر سوئی گیس پہنچانے کا وعدہ پورا کریں گے۔ اور جن دیہات میں ابھی تک سڑکیں نہیں بن سکیں وہاںپر فنڈز ملتے ہی سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع کروادیا جائے گا۔ حافظ آباد کو ضلع کا درجہ بھی ہم نے دلوایا تھا اور اسے پنجاب کا مثالی ضلع بھی ہم ہی بنائیں گے۔ تقریب سے چوہدری سکندرنواز بھٹی، چوہدری شعیب حیات تارڑ، چوہدری احمد بلال تارڑ، محمد اشرف راہی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات