رشوت خوری اور بد عنوانی کے خلاف عالمی یوم انسداد رشورت ستانی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس میں سیمینار کا انعقاد

اتوار 9 دسمبر 2018 18:10

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) رشوت خوری اور بد عنوانی کے خلاف عالمی یوم انسداد رشورت ستانی کے موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ایک سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راھوجو، ایس ایس پی کیپن (ر) طارق ولایت، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر سید علی احمد شاھ، سرکل آفیسر اینٹی کرپشن نوشہروفیروز حمز علی سہتو،سید سجاد حسین شاہ مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ افسران طلبہ وطالبات موجود تھے۔

سیمنار سے خطاب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیاض حسین راھوجو نے کہا کہ کریشن کی کئی اقسام ہیں جن میں حق کو حق نہ کہنا اور برائی کا ساتھ دینا، اپنے کسی جائز کام کے لئے رشوت دینا بدعنوانی میں شامل ہے جس کے متعلق عوام میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

آج ہمارہ یہاں جمع ہونے کا مقصد بھی یہی ہے کہ سچائی کا ساتھ اور ہر کام میرٹ پر کریں۔اس موقع پر ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن(ر) طارق ولایت نے کہا کہ کرپشن کی کئی اقسام ہیں اپنی ذمہ داری سے غفلت کرپشن کی سب سے بری مثال ہے بطور شہری اور بطور افسر جو ہماری ذمہ داری ہے اس کی ادائیگی نہ کرنا بھی کرپشن ہے۔

دوسری قسم کی کرپشن اپنی ڈیوٹی سرانجام نہ دینا ہے بحیثت شہری ہماری کرپشن اپنی ذمہ داریاں نہ ادا کرنا بھی کرپشن بغیر کسی وجہ کے قبضے کرنا بھی ایک کرپشن ہے۔ اب وقت آگیا ہے ہم میں ہر ایک اپنے حصے کی کرپشن ختم کرے یہ دیکھے بغیر کہ دوسرا کیا کررہے خود کو درست کرنے سے ہی معاشرہ درست ہوسکتا ہے۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر آفس سے پریس کلب نوشہروفیروز تک ریلی نکالی گئی جس میں اسکولوں طلبا ، شہری افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :