مانسہرہ، منڈی مویشیاں میں جعلی کرنسی سے جانور خریدنے والے دو ملزمان گرفتار،

55ہزار کی جعلی کرنسی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس حکام

اتوار 9 دسمبر 2018 18:10

ما نسہر ہ۔ 09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) منڈ ی مو یشیا ں میں جعلی کر نسی سے جا نور خر ید نے والے دو ملز ما ن گرفتار،55ہزار کی جعلی کرنسی برآ مد کر کے مقد مہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطا بق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ زیب اللہ خان کی زیر قیادت مانسہرہ پولیس کے تمام تھانہ جات کی حدود میں سماج عناصر دشمنوں کیخلاف جاری کا روا ئیو ں کے دورا ن ایس ایچ او تھانہ اوگی ناصر خان نے دھو کے سے جعلی کرنسی دے کر غریب عوام کو لوٹنے والے 2افرادفیصل اور رحمت سکنان خاکی کو گرفتار کر لیاگرفتار شدہ ملزمان مال منڈی میں لائے گئے جانور جعلی کرنسی دے کر مہنگے داموں خریدتے تھے ملزمان سے 55000کی جعلی کرنسی بھی برآمد کرکے دونوں ملزمان کیخلاف تھانہ اوگی میں 489bکے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :