ڈیرہ اسماعیل خان ، دکان میں چوری، ملزمان کی عدم گرفتاری پر تاجر تشویش میں مبتلاء

اتوار 9 دسمبر 2018 18:20

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) مرکزی انجمن تاجران کے سرپرست اعلی اور انجمن تاجران خیبر پختونخوا کے نائب صدر سہیل اعظمی کی دکان واقع رحیم بازار میں گزشتہ دنوں ہونے والی 28 لاکھ روپے سے زائد رقم کی چوری کے سلسلے میں پولیس نے تا حال کوئی پیش رفت نہیں کی مرکزی انجمن تاجران کے اجلاس میںچوری کی واردات کی سخت الفاظ میںمذمت کی اور اس سلسلے میں فیصلہ کیاگیا کہ جلد ہی ایک وفد آر پی او ڈیرہ دارعلی خٹک سے ملاقات کرکے انہیں اپنی تشویش سے آگاہ کرے گااور آئی جی پی کے پی کے پولیس صلاح الدین محسود سے بھی رابطہ کرکے تمام ترصورتحال سے آگاہ کیاجائے گا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میںراجہ اختر علی ، محمد رمضان ،چوہدری محمد جمیل ،محمد نواز ،محمد جاوید ،سہیل اعظمی ،محمد اشرف ،حاجی غلام سبحانی،محمدنعیم قریشی ، محمد حنیف کوبرا،شیر خان ،خلیل نمبر دار ،جنابات خان محسود اوربازاروں کے دیگر عہدیداروںنے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :