معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مدیحہ نثار رکن صوبائی اسمبلی

اتوار 9 دسمبر 2018 18:20

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) رکن خیبر پختونخوا اسمبلی مدیحہ نثار نے کہا ہے کہ تعلیم کے معاملے میں پی ٹی آئی کا موقف بالکل واضح ہے لہذا معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگاگورنمنٹ گرلز ہائی سکول مریالی ڈیرہ اسماعیل خان کے دورہ پر انہوں نے کہا کہ خواتین کی شرح خواندگی میں اضافہ موجودہ وقت کی ضرورت ہے جس کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں کیونکہ خواتین کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا ۔

(جاری ہے)

خواتین کی تعلیم وتربیت سے ہی معاشرے کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :