چھ ہزار لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد ، دو ملزمان گرفتار، ایک فرار

اتوار 9 دسمبر 2018 18:20

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) صدر پولیس نے کاروائی کے دوران چھ ہزار لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا،تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ،تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

صد رپولیس نے اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈیرہ بنوں روڈ پر واقع پیٹرولیم ایجنسی سید بادشاہ پر چھاپہ مارا اور دوران چھاپہ زنی آئل ٹینکر میں موجود تین ہزار لیٹر جبکہ ایجنسی کے اندر موجود تین ہزار لیٹر مذید غیر قانونی ڈیزل برآمد کرلیا۔پولیس نے دوملزمان مجید خان ولد فیصل اور صادق ولد گلز مان اقوام مروت ساکنان لکی مروت کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ ڈیزل ایجنسی کا مالک سید بادشاہ فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :