پولیس کا سرچ آپریشن، 6ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

اتوار 9 دسمبر 2018 18:20

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تین کلاشنکوف ،دورپیٹر سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرکے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ یارک پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دوکلاشنکوف ،ایک رپیٹر،ایک پسٹل اور ایک سو بیس سے زائد کارتوس برآمد کرکے ملزمان گل حسن سکنہ پشہ،امان اللہ ،نورا خان ،بنگی درجان ساکنان پشہ اور محمد خالد سکنہ میرن کوموقع سے گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

نواب پولیس نے علاقہ سید آباد میں کاروائی کے دوران ملزم سید عارف شاہ سکنہ شیخ بدین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف اور44 کارتوس ،علاقہ وانڈہ پردل میں ملزم عبدالحلیم سے ایک رپیٹر بارہ بور اور ساٹھ کارتوس ،علاقہ وانڈ ہ علی میں ملزم محمد اقبال سے ایک پسٹل تیس بور جبکہ ملزم عبدالمجید سے ایک رائفل برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے چار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔