رتہ کلاچی سٹیڈیم میںڈیرہ پریمئرلیگ کے شاندارمقابلے اختتام پذیر

اتوار 9 دسمبر 2018 18:20

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) پاک فوج ،ریجنل سپورٹس آفیسر اورانتظامیہ کے بھرپورتعاون سے رتہ کلاچی سٹیڈیم میںڈیرہ پریمئرلیگ کے شاندارمقابلے اختتام پذیرہوگئے۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹرجنرل فرنیٹرکور(سائوتھ)میجرجنرل عابدلطیف خان تھے جب کہ اسٹیشن کمانڈربریگیڈئیررائوعمران سرتاج ،کمشنر ڈیرہ جاویدمروت ،ڈی آئی جی دارعلی خٹک ،ڈپٹی کمشنربرکت اللہ مروت سمیت کھیلوں سے منسلک ٹیموں کے نامورکھلاڑیوں کے علاوہ شائقین کی بڑی تعدادموجودتھی ۔

یہ مقابلے ریجنل سپورٹس آفیسرانورکمال برکی کے زیراہتمام پاک فوج اورانتظامیہ کے تعاون سے منعقدہوئے جس میں مختلف علاقوں کے نامورکھلاڑیوں نے بھرپورحصہ لیا۔ ان مقابلوں کے درمیان لوگوں کا جوش وخروش بھی دیدنی تھا۔ہزاروں شائقین نے ان مقابلوں کودیکھااورپسندکیا۔انہوںنے اس موقع پرپاک فوج ،ریجنل سپورٹس آفیسر اورانتظامیہ کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ ان مقابلوں کے دوران پاک فوج کی طرف سے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :