میونسپل کمیٹی بورے والا نے غیر قانونی کالونیوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا

اتوار دسمبر 18:50

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2018ء) میونسپل کمیٹی بورے والا نے غیر قانونی کالونیوں کے مالکان اور بغیر نقشہ منظوری کمرشل بلڈنگز کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ،ہائوسنگ کالونی حمید بلاک کے مالکان اور پرائیویٹ سکول کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے، حمید بلاک کے مالکان کو 18کروڑروپے کے واجبات کی ادائیگی کا بھی نوٹس جاری کر دیا گیا ۔