پرائیویٹ سکولوں میں یونیفارم اور اسٹیشنری کی فروخت پر پابندی عائد

اتوار 9 دسمبر 2018 18:50

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب کی طرف سے پرائیویٹ سکولوں میں یونیفارم اور اسٹیشنری کے سامان کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔خلاف ورزی پر سخت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے تمام پرائیویٹ سکول مالکان کو سی ای او ایجوکیشن نے سکول میں اشیا کی فروخت پر پابندی کے قانون پرعملدرآمد یقینی بنانے کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ نوٹس میں تمام پرائیویٹ سکول مالکان کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سکولوں میں فیس کے علاوہ کسی قسم کے فنڈز وصولی اور یونیفارم ، جرسی اسٹیشنری دیگر اشیا کی فروخت فوری مکمل طور بند کر دیں۔

متعلقہ عنوان :