فیصل آباد، بنک فراڈ میں ملوث منیجر گرفتار

اتوار دسمبر 18:50

فیصل آباد۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2018ء) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ایف آئی اے فیصل آباد نے بنک فراڈ میں ملوث بنک منیجر گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ساجد اکرم کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد نے بنک فراڈ میں ملوث نجی بنک کے مینجر محمد یوسف کو گرفتار کرلیا ۔ملزم کیخلاف مقدمہ درج تھا جس کے مطابق ملزم نے بنک کے کھاتہ دارعنائت علی کے کھاتہ سے 4350000روپے فراڈ کے ذریعے نکلوائے تھے ۔ایف آئی اے حکام نے ملزم کو جھنگ سے گرفتار کر کے فیصل آباد حوالات منتقل کردیا ہے ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :