کانسٹیبلز کی بھرتی کیلئے ٹیسٹ د ینے والے دو جعلی امیدوار گرفتار

اتوار دسمبر 18:50

فیصل آباد۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2018ء) ایف آئی اے فیصل آباد نے پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی کیلئے تحریری ٹیسٹ دیتے ہوئے دو جعلی امیدوار گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ساجد اکرم کے مطابق ایف آئی اے فیصل آباد کی ٹیم نے اتوار کے روز گورنمنٹ ایم سی ہائر سکینڈری سکول کوتوالی روڈ ریڈ کیا جہاں پر اصل امیدواروں کی جگہ دو جعلی امیدوار کانسٹیبل بھرتی کیلئے تحریری ٹیسٹ دیتے ہوئے گرفتار کرلئے گئے ۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ گرفتار کئے جانیوالوں میں انصاف علی ولد انصر علی اورعثمان ولد سردول حسین شامل ہیں ۔حکام نے بتایا کہ دونوں نے اصلی امیدواروں کی جگہ تحریری امتحان دینے کیلئے ایک ایک لاکھ روپے کی رقم وصول کررکھی ہے ۔حکام نے مزید بتایا کہ ملزمان سے تفتیش کے بعد ان کیخلاف ضابطہ کی کارروائی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :