پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ اہلکار جانفشانی سے کام کریں، شاہ فہد خان

اتوار دسمبر 18:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنرہنگو شاہ فہد خان نے کہاہے کہ پولیو ایک موذی مرض ہے آنے والی نسلوں کو اس موذی مرض سے بچانے کیلئے والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں‘ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام متعلقہ اہلکار جانفشانی سے کام کریں، غفلت برتنے والے اہلکاروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے پولیو کے حوالے سے ڈسٹرکٹ،تحصیل اور یونین کو نسلز کے مٹینگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں 10 دسمبر سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔شاہ فہد نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ میں ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ یہ ہمارا قومی فریضہ ہے ،ہنگو کو پولیو فری زون بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں تاکہ ہم مستقبل کے معماروں کو اپاہج ہونے سے بچا سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دورا ن پولیو کی ٹیموں کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور اس کے لئے تمام تر سیکورٹی انتظا مات مکمل کر لئے گئے ہیں، اس مہم کے دوران 109316 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقر ر کیاگیاہے جسے حاصل کر نے کے لئی460 ٹیمیں تشکیل دے د ی گئی ہیں۔

انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پولیو مہم میں کسی قسم کوتاہی یاغفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :