کھیلوں کے مقابلی نوجوانوں کی صلاحیت کو نکھارتے ہیں ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں

اتوار 9 دسمبر 2018 19:00

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ کھیلوں کے مقابلے جہاں دیکھنے والوں کے لئے تفریح کا باعث ہیں وہیں پر کھلاڑیوں میں قوت برداشت کے مظاہرہ اور مشکل حا لات میں جیتنے کے لئے کاوش کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ کرکٹ فیسٹیول ویک کے انعقاد کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر رینالہ عمر مقبول ،سپورٹس آفیسر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوتھ کرکٹ فیسٹیول ویک 10 دسمبر 2018 سے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج رینالہ خورد میں شروع ہو رہا ہے جس میں 25 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ناک آوٹ سسٹم کے تحت ہونے والے اس یوتھ کرکٹ یوتھ ٖفیسٹیول کے لئے اسسٹنٹ کمشنر رینالہ اور تحصیل سپورٹس آفیسر رینالہ خورد فوکل پرسن ہوں گے ۔10 دسمبر کو ہونے والے افتتاحی میچ کی مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ جگنو محسن ہوںگی ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ یوتھ کرکٹ فیسٹیول ویک کے تمام میچز کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں اور یہ ٹورنا منٹ اوکاڑہ میں کھیلوں کی ترویج میں بہتر سے بھی بہترین ہونا چاہیے۔