ریٹائرڈ پٹواری حاجی بشیر احمدآرائیں انتقال کر گئے

اتوار 9 دسمبر 2018 19:00

بورے والا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) محکمہ مال بورے والا تحصیل کے (ر)پٹواری ،صدر انجمن اشٹام ووثیقہ فروشان حاجی بشیر احمدآرائیں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ مرحوم معروف معالج ڈاکٹر محمد رفیق شاہد کے بڑے بھائی تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی عمر 75برس کے قریب تھی اور وہ عرصہ دراز سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ کے آبائی گائوں چک 447ای بی کے قبرستان میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں محکمہ مال کے افسران اہلکاران سیاسی سماجی شہری حلقوں کے نمائندہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :