چشتیاں پولیو کے خلاف آج سے شروع ہونیوالی مہم کی تمام تیاریاں مکمل

اتوار دسمبر 19:00

چشتیاں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2018ء) چشتیاں شہر اور نواحی دیہات میں 10سے 12دسمبر(تین روزہ) پولیو کے خلاف مہم کے دوران چھ ماہ سے پانچ سال عمر تک کے ایک لاکھ 24ہزار 220 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔اس مہم میں 29یونین کونسلوں کے انچارج، 58 ایریا انچارج کے علاوہ محکمہ صحت کے 570ہیلتھ ورکرز بچوں کو قطرے پلانے کی خدمات انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چشتیاں ڈاکٹر عمران انور نے میڈیا نمائندوںکے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ چشتیاں کی آبادی سات لاکھ 22ہزار 872 نفوس پر مشتمل ہے اور شہر و دیہات کیلئے 247موبائل،30فکس،8ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو تمام علاقوں کے علاوہ تحصیل بھر کی 725مساجد اور648سکولوں میں بھی بچوں کو قطرے پلائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پولیوسے بچائو مہم کے ایڈمنسٹریٹر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ایس ڈی خالد، فوکل پرسن سی ای او ہیلتھ بہاولنگر شیخ عبدالعزیز ہوں گے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندے ڈاکٹر شجاع مہم کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :