نااہل لوگوں کو حکومت میں لائیں گے تو ایسا ہی ہوگا جو ہورہا ہے ،ْشاہد خاقان عباسی

الزام لگانے کا تماشہ بند ہونا چاہئے ،ْپاکستان کا مسئلہ ہمیں جیل میں ڈالنے سے حل ہوجائے تو میں رضاکارانہ طور پر جیل جانے کو تیار ہوں ،ْ انٹرویو

اتوار 9 دسمبر 2018 19:10

نااہل لوگوں کو حکومت میں لائیں گے تو ایسا ہی ہوگا جو ہورہا ہے ،ْشاہد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نااہل لوگوں کو حکومت میں لے آئیں گے تو ایسا ہی ہوگا جو ہورہا ہے، الزام لگانے کا تماشہ بند ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں سابق وزیراعظم نے کہاکہ اگر پاکستان کا مسئلہ ہمیں جیل میں ڈالنے سے حل ہوجائے تو میں رضاکارانہ طور پر جیل جانے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیرخزانہ منہ بند رکھتے تو معیشت کا اتنا براحال نہ ہوتا۔