سجاول کے قریب مختلف واقعات اور روڈ حادثات میں 2افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے

اتوار دسمبر 19:10

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2018ء) سجاول کے قریب مختلف واقعات اور روڈ حادثوں میں 2افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سید پورکے قریب کاراور سوزوکی کی ٹکرمیں سوزوکی ڈرائیور اشرف سولنگی اور کارسوار کراچی ملیر کے رہائشی ہارون رشید،عدیل ، مجید اور بلاول زخمی ہوگئے جنہیں تعلقہ اسپتال سجاول منتقل کیاگیاجبکہ شدید زخمی ہارون رشید کو مزید علاج کے لئے کراچی روانہ کیاگیاہے ، گذشتہ رات سجاول بٹھورو روڈ پر ٹریکٹرکی ٹکرمیں دوموٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے کراچی منتقل کیاگیا جبکہ بگھاڑموری کے قریب موٹرسائیکل کے حادثے میں سجاول مچھارا گوٹھ کے رہائشی میرحسن مچھارو جاں بحق ہوگئے جبکہ مرتضی شدید زخمی ہوگیاجسے کراچی علاج کے لئے روانہ کیاگیاہے ، علاوہ ازیں بنوں تھانے کی حدود میں گوٹھ میرل شاہ میں گھرسے شبیرشاہ کی گولیاں لگی لاش برآمد ہوئی جسے پولیس نے مکلی اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردیا، واقعے کو خودکشی قرار دیاجارہاہے تاہم آخری اطلاع تک مقدمہ درج نہیں کیاگیا ہے ۔