جاتی شہرمیں حیسکوعملے نے کاروائی کرتے ہوئے شہرکے تمام ٹرانسفارمرز کی تاریں کاٹ کربجلی منقطع کردی

شہرمیں پانی کی فراہمی متاثرہونے سے مساجد میں وضوکے لئے پانی دستیاب نہیں ہے ، پیرکے روز مکمل شٹرڈائون کرکے احتجاج کیاجائیگا

اتوار 9 دسمبر 2018 19:10

سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) جاتی شہرمیں حیسکوعملے نے کاروائی کرتے ہوئے شہرکے تمام ٹرانسفارمرز کی تاریں کاٹ کربجلی منقطع کردی ہے اور دوروز سے شہری بجلی سے محروم ہیں جبکہ شہرمیں پانی کی فراہمی متاثرہونے سے مساجد میں وضوکے لئے پانی دستیاب نہیں ہے ، پیرکے روز مکمل شٹرڈائون کرکے احتجاج کیاجائیگا، جاتی شھر کی مکمل بجلی بند ہونے کے خلاف پی پی پی،شھری اتحاد،تاجر ایسوسیشن،شھری ایکن کمیٹی و دیگر سیاسی سماجی تنظیموں کا اھم اجلاس،کل شر میں مکمل شٹر ڈائوں اور دھرنے کا اعلان کیا گیا،تفصیلات کے مطابق حیسکو عملے کی جانب بجلی شھر کی مکمل بجلی بند کرنے کے خلاف پی پی تحصیل جاتی کے صر حاجی محمد قریشی،حاجی ابوبکر میمن،وفا حسین شاھ،غلام مصطفی میمن کی سربراہی میں اہم اجلاس بلواکر حیسکو کی شھریوں سے ناانصافیوں کے خلاف شٹر ڈائون ہڑتال اور دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا،اجلاس میں سینکڑوں شھریوں نے شرکت کی،اس موقعے پر رہنمائوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اور صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کے حیسکو عملے نے کچھ شھریوں پر بجلی بل بقایاجات کے بھانے بناکر سارے شھر کی بجلی کاٹ دی ہے جس سے شھری سخت پریشان ہوگئے ہیں،شھریوں کا بجلی پر چلنے والا سارا کاروبار بند پڑگیا ہے،سینکڑوں مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں،بجلی بند ہونے کے واٹر سپلائے کے پانی فراہمی شھریوں کو بند ہوگئی شھری پنے کے پانی کے لیئے ترس رہے ہیں اور مسجدوں میں وضو کا پانی نہیں ہے،انہوں نے کہا کے ہم ایسی ناانصافی حیسکو کی برداش نہیں کرسکتے،جس سے شھری سخت پریشان ہوجائیں اور کوئی سننے والا نہیں ہے،انہوں نے اجلاس میں اعلان کرتے ہوئے کہا شھر میں ایک دن۔

(جاری ہے)

کے لیئے شٹر ڈائون ھڑتال کی کال دی اور بجلی بحال ہونے تک دھرنہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔