سی ڈی اے اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

اتوار 9 دسمبر 2018 19:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای) اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ42 دکانیں،26کمرے،2عدد شیڈ،6گیٹ،13چار دیواریاں، ایک عدد ریمپ، 5بل بورڈز، 2 ہوٹل،9واش رومز، 2عدد کنٹینرز اور سرکاری اراضی پر غیر قا نونی طور پر تعمیر کردہ2 عدددومنزلہ دفاتر کو بھی مسمار کر کے سررکاری اراضی کو واگزار کروا لیا گیا۔

سی ڈی اے اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی شہر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پربلا امتیاز کاروائیاں جاری۔ انسداد تجاوزات مہم کے دوران سرکاری اراضی پر قائم کی گئی غیر قا نونی تجاوزات اور تعمیرات کو مسمار کرکے غیر قا نونی قا بضین سے سرکاری راضی کو واگزار کروایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظا میہ نے اتوار کے روز ایک مشترکہ آپریشن کے دوران جی ٹی روڈ کے رائٹ آف وے پر سرائے خربوزہ بس سٹاپ سے لے کر سنگ جانی ٹول پلازہ تک سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے تعمیر کردہ متعدد مارکیٹیں ، پلازے اور دیگر تجاوازت کو مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔

اس آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے تمام عملے اور افسران کے علا وہ، اسلام آباد انتظامیہ( آئی سی ٹی) کے افسران کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے اینٹی رائٹ فورس بھی تعینات تھی۔آپریشن کے دوران غیر قانونی تعمیرات کو گرانے کے لئے ایم پی او ڈائریکٹوریٹ اور دیگر شعبوں کی بھاری مشینری کو استعمال میں لایا گیا۔ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ42 دکانیں،26کمرے،2عدد شیڈ،6گیٹ،13چار دیواریاں، ایکعدد ریمپ، 5بل بورڈز، 2 ہوٹل،9واش رومز، 2عدد کنٹینرز اور سرکاری اراضی پر غیر قا نونی طور پر تعمیر کردہ2 عدددومنزلہ دفاتر کو بھی مسمار کر کے سررکاری اراضی کو واگزار کروا لیا گیا۔