ریڈر ڈی ایس پی شاہد مقبول کی شادی کی خوشی میں عشائیہ کا اہتمام

اتوار دسمبر 19:30

ٖٖحضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2018ء) ریڈر ڈی ایس پی شاہد مقبول کی شادی کی خوشی میں ان کے دوست احباب نے معززین علاقہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں چیئرمین بلدیہ حضرو نزاکت خان ،چیئرمین یوسی فورملی یاسر زمان خان ،چیئرمین یوسی ہارون قیصر خان ،محمود خان ،ملک خالد منصور،سابق چیئرمین بلدیہ حضرو حاجی سعید آرائیں ،سٹی صدر مسلم لیگ (ن) حاجی احسان خان ،نور خان پی ٹی آئی ،نثار علی خان ،عتیق قریشی ،مسعود ڈار عرف پائو سیٹھ،فیصل خان ،تنویر آرائیں کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی اور شاہد مقبول کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز ہر ان کو مبارکباد دی ۔