ماہر تعلیم وسنیئر صحافی خاور چودھری کے والد انتقال کر گئے

اتوار 9 دسمبر 2018 19:30

ٖٖحضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ماہر تعلیم وسنیئر صحافی خاور چودھری کے والد محترم منور آباد میں انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ آج بروز سوموار دن 11:00بجے منور آباد (حضرو) میں ادا کی جائے گی نیز حضرو پریس کلب رجسٹرڈ حضرو کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت چیئرمین ڈاکٹر مسعود اختر منعقد ہوا اجلاس میں حافظ ہارون الرشید ،طارق علی خان ،انور مراز،نثار علی خان ،لطف الرحمن ،اعجاز اکرم ،توقیر قریشی ،زوہیر عباس ،ثاقب خان نے شرکت کی اور خاور چودھری سے ان کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت اور مرحوم کی بخشش کیلئے فاتح خوانی کی ۔