Live Updates

خدائی خدمت گار وں کو اللہ تعالیٰ پسند کرتے ہیں ، چو ہدری صدیق

اتوار 9 دسمبر 2018 19:30

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) دنیا میں خدمت خلق کر نے والے انسان اللہ اور اس کے رسول ﷺکو بہت پیارے لگتے ہیں،جس نے دنیا میں ایک مجبور انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی،ان خیالات پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہو لڈر چو ہدری صدیق مہر ٹکٹ ہو لڈر رضوان اسلم بٹ نے ،اسلامک ہو میو پیتھک میڈیکل ایسو سی ایشن گو جرانوالہ کی 20واںسالانہ کنو نشن اینڈ ایگزیبیشن کی تقریب میں اپنے مشترکہ خطاب میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں ہو میو پیتھک کا علاج انسان کے کیلئے بہت ضروری ہو گیا ہے ،کیونکے یہ علاج سستا اور مر یض کو جلد شفا دیتا ہے ،اس موقع پر رضوان اسلم بٹ نے کہا کہ،گو جرانوالہ شہر کی 35لاکھ کے قریب آبادی کو ایک سرکاری سول ہسپتال بہت کم ہے لہذا میری اور چو ہدری صدیق کی دن رات کی محنت بہت جلد رنگ لائے گی اور اندرون شہر میں شہریوں کیلئے ایک بہت بڑے سرکاری سول ہسپتال کا بہت جلد وزیر اعظم عمران خان سے ہم اعلان کرواینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :