پاکستان میں پہلی دفعہ آرگینک میٹ کی طرف قدم اٹھایا گیا،میش میٹ کمپنی

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میش میٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کی افتتاحی دعائیہ تقریب کا انعقاد

اتوار 9 دسمبر 2018 19:30

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) پاکستان میں پہلی دفعہ آرگینک میٹ کی طرف پہلا قدم اٹھایا گیا ،گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں میش میٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کی افتتاحی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

میش میٹ کمپنی کے ڈائریکٹران نے کمپنی کے اغراض و مقا صد پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک و بیرون ممالک صارفین کو انٹر نیشنل معیار اورحلال جانوروں کا تندرست و توانا گوشت فراہم کرناہمارا عزم ہے کمپنی اپنے فارمز میںماہرین کی زیر نگرانی صحت مند حلال جانوروں کی افزائش سے لیکر ہائی جینک سلاٹرنگ اور مارکیٹنگ کے پورے سسٹم کے ساتھ اپنے بھرپور آپریشن کا آغاز کر رہی ہے جس میں وسیع البنیاد کمپنی آئوٹ لیٹس اور ڈسٹری بیوشن نظام کے ذریعے اندرون و بیرون ممالک صارفین کو صحت مند گوشت فراہم کیا جائیگا۔