پوسٹ گریجوایٹ کالج پیپلز کالونی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سالانہ مشاعرہ کا انعقاد

اتوار 9 دسمبر 2018 19:30

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) بزم اقبال گورنمنٹ فقیر محمد فقیر پوسٹ گریجوایٹ کالج پیپلز کالونی گوجرانوالہ کے زیر اہتمام سالانہ مشاعرہ کا انعقاد معروف شاعر جان کاشمیری کی زیر صدارت ہوا۔ جس کے مہمانان خصوصی معروف مزاح نگار شاعر ڈاکٹر سعید اقبال سعدی ‘سیف الله بھٹی ‘حنیف ساقی ‘پروفیسر شاہد محمود شاد و پروفیسر اورنگزیب اکرم تھے ۔

محفل مشاعرہ کی نظامت کے فرائض پروفیسر بشارت علی فیضی نے سرانجام دیئے ۔ شعرائے کرام میں معروف اداکار و صحافی و شاعر اجمل ہاشمی ‘نجمہ شاہین ‘محسن شبیر جعفری ‘ڈاکٹر امتیاز علی نامی ‘ثاقب نگینہ ‘راشد امام ‘پروفیسر نائلہ بٹ ‘عصمت نذیر ‘پروفیسر خالد نسیم ‘عادل بادشاہ ‘راحت ثمر ‘سعد احمد سعد ‘ڈاکٹر امین جان ‘وحید احمد انصاری ‘صدام ساگر ‘اسحاق عاجز ‘پروفیسر بشارت علی فیضی ‘پروفیسر اشفاق احمد چیمہ ‘پروفیسر غلام فیاض ‘امانت علی امانت ‘ڈاکٹر مجاہد بخاری ‘محمد عظیم ‘پروفیسر آصف جاوید و دیگر شعرائے کرام نے اپنا اپنا کلام پیش کیا اور سامعین سے خوب داد وصول کی ۔

(جاری ہے)

مشاعرہ کے اختتام پر کالج کے پرنسپل پروفیسر آصف جاوید نے مشاعرہ کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور شعراء کرام میں مشاعرہ کی شیلڈز تقسیم کیں ۔ سب سے آخر میں شعراء کرام کی لذیز کھانوں ‘کولڈ ڈرنک و چائے ‘بسکٹ ‘قہوے سے تواضع کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :