ڈالر کی اونچی اڑان کو قابو کیا جائے ،مرکزی چیئرمین عام لوگ پارٹی

اتوار 9 دسمبر 2018 19:30

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) مرکزی چیئرمین عام لوگ پارٹی پاکستان نسیم صادق نے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی ہوئی قدر سے معیشت کے تمام شعبوں کی پیداواری لاگت میں بہت اضافہ ہو جائیگا۔

(جاری ہے)

جس سے صنعتی و تجارتی سرگرمیاں بہت متاثر ہوتی ہیں ‘روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی اور شرح سود میں زبردست اضافہ کی دہری تلوار معیشت کیلئے زہر قاتل ثابت ہوگی ‘اس فیصلے سے مہنگائی اور عدم استحکام میں اضافہ ‘پیداوار میں کمی جبکہ کاروباری لاگت بڑھ جائیگی ‘عوام کیلئے مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آئیگا اور معیشت مزید مشکلات کا شکار ہو گی ۔

نسیم صادق نے مزید کہا کہ پیداواری شعبہ مصنوعات تیار کرنے کیلئے تقریباً ساٹھ فیصد خام مال باہر سے درآمد کرتا ہے اور روپے کی قدر میں کمی سے خام مال کی درآمداتی قیمت میں کئی گنا اافہ ہو جائیگا جس سے ہماری مصنوعات مزید مہنگی ہونگی اور برآمدات متاثر ہونگی ۔