نوجوان نسل کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے سائبان کا سفرجاری رہے گا ، عتیق انور راجہ

اتوار 9 دسمبر 2018 19:30

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) نوجوان نسل کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لیے سائبان کا سفر شہر شہر جاری رہے گا ،علم و ادب کے فروغ کے لیے کام کرنے پر سائبان کا بھر پور ساتھ دیں گے،ان خیالات کا اظہار صدر سائباں عتیق انور راجہ،چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر، مینجنگ ڈائریکٹر سی بی اے ندیم اختر،حافظ سعید،خرم شہزاد بھٹہ، علی احمد گجراتی،,ایوب صابر سیالکوٹ,تنویر دانش,محمد اویس باسل,امین فاروقی,ظہیر احمد,شہزاد بزمی,علی روش,آغا سید ابنِ مظہر,اسد عباس,رمضان جانی نے سائبان ویلفئیر سوسائٹی اور سی بی اے کالج کے زیراہتمام نعتیہ مشاعرے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جو قومیں اپنے بچوں کو بہترین ماحول فراہم کرتی ہیں وہی اپنا مستقبل روشن بنا پاتی ہیں،یہ مشاعرہ بچوں میں ایک تحریک پیدا کرے گا کہ وہ بھی اپنی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی طرف دھیان دینا شروع کریں گے،انہوں نے کہا کہ جب تک طلبا نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے ان کی شخصیت میں کبھی نکھار نہیں آسکتا ہے۔