باڑہ میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کرگیا، انجمن تاجران کی احتجاج کی ڈیڈ لائن

اتوار 9 دسمبر 2018 19:50

خیبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) باڑہ میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ سنگین صورت حال اختیار کرگیا تین دنوں سے بجلی غائب ہے جبکہ انجمن تاجرا ن باڑہ نے باڑہ میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف دو دن کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگرخاتمہ نہ کیا گیا تو کل سے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا انجمن تاجراں باڑہ کے چیئرمین سید آیاز وزیر نے کہاہے لوڈ شیڈنگ ٹیسکو انتظامیہ کی نا اہلی ہے اور عوام کی بجلی سٹیل کارخانوں پر فروخت کرکے بل کا بوجھ عوام پر ڈالا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوامی بجلی بھی عوامی شیڈول کے مطابق فراہم نہیں کی جارہی جبکہ وہی بجلی سٹیل فیکٹریوں پر فروخت کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ باڑہ میں جاری لوڈ شیڈنگ باڑہ کی آباد کاری میں بھی رکاوٹ ہے انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کو آج انجمن تاجراں باڑہ کے اجلاس میں حتمی شکل دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :