Live Updates

حکومت کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بہت جلد مشکل وقت سے نکل آئیں گے، وزیراعظم عمران خان

پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں ، صرف سرمایہ کار دوست ماحول کی ضرورت ہے، نوجوانوں کو ہنر سکھا کر بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے

اتوار 9 دسمبر 2018 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کرپشن کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ بہت جلد مشکل وقت سے نکل آئیں گے۔ پاکستان میں کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔ صرف سرمایہ کار دوست ماحول کی ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو ہنر سکھا کر بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔ اتوار کو گورنر ہائوس میں وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت (ایف پی سی سی آئی) کے وفد اور صنعت کاروں نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گورنر عمران اسماعیل، وزیرِ خزانہ اسد عمر، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، خسرو بختیار اور فیصل واوڈا بھی موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ درآمدات اور برآمدات میں فرق کم کرنے پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ کاروبار کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر سکھا کر بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔ مقصد غربت کا خاتمہ ہے۔

پورے ملک میں مساوی ترقی چاہتے ہیں۔ پاکستان اسی وقت ترقی کرے گا جب کاروبار اور سرمایہ کاری کے لئے ماحول سازگار ہوگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنی حکومت کی پوری مالیاتی ٹیم آپ کے سامنے بٹھا کر آپ کے مسائل سننے آیا ہوں تاکہ فوری حل نکالا جاسکے۔ اس موقع پر وفد نے تجاویز پیش کیں اور مسائل سے آگاہ کیا جن پر وزیراعظم نے وزراء کی موجودگی میں فوری ہدایات جاری کیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات