سوارمحمد حسین(شہید)نشان حیدر کا یوم شہادت آج منایا جائے گا

اتوار 9 دسمبر 2018 20:20

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں ظفر وال مظفر گڑھ کے محاز پر بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے شہادت کارتبہ پانے والے سوارمحمد حسین(شہید)نشان حیدر کا یوم شہادت آج(10دسمبر)کو منایا جائے گا،سوارمحمد حسین(شہید)18جنوری 1949ء کو ڈھوک پیر بخش(موجودہ ڈھوک نشان حیدر)نزد جھنگی پھیرو(تھانہ جاتلی )میں پیدا ہوئے،3ستمبر1966ء کو پاک فوج میں بھرتی ہوئے اور آرمڈ کورمیں بطور ڈرائیور تربیت حاصل کی،سوارمحمد حسین(شہید)کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ نشان حیدر پانے والے پہلے ’’جوان‘‘تھے،انکا تعلق پاک فوج کی یونٹ 20لانسرزحیدری سے تھا۔