بلدیہ گوجرخان سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ

اتوار 9 دسمبر 2018 20:20

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) گوجرخان شہر میں آوارہ کتوں کی تعداد میں اضافہ بلدیہ گوجرخان کی طرف سے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم شروع نہ ہوسکی خارش زدہ کتے بیماریاں پھیلانے کا باعث ثابت ہو رہے ہیں اور آوارہ کتے کاٹنے کا باعث بن رہے ہیں جبکہ چھوٹے بچے بھی ان آوارہ کتوں کی موجودگی میں گلی محلے میں جانے سے خوفزدہ رہتے ہیں بلدیہ فوری طور پر ان آوارہ کتوں کو تلف کرنے کی مہم کاآغازکرے۔