گوجر خان، ٹریفک قوانین کے بر عکس بنائے گئے یوٹرن حادثات کا سبب بننے لگے

اتوار دسمبر 20:20

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2018ء) گوجرخان شہری حدود میں بنائے گئے یوٹرن ٹریفک قوانین کے مطابق نہ ہونے سے آئے روز ان ٹرنوں پر حادثات معمول بن گئے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے اس صورتحال کا نوٹس لیکرحادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کریںبڑکی یوٹرن تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال اور گلیانہ موڑ جی ٹی روڈ پر بنائے گئے یوٹرن ٹریفک قوانین کے مطابق نہ ہونے سے حادثات رنما ہور ہے ہیں یوٹر ن کیلئے جگہ چھوڑنی چاہیے لیکن ان تمام ٹرن پر اضافی جگہ نہ ہے جس کے باعث آئے روز حادثات ہونا معمول بن چکے ہیں شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان ٹرنوں پر حادثات کی روک تھام کیلئے اقدام کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :