سرقہ بالجبرمیں ملوث 02ملزمان گرفتارکر لیے گئے

اتوار دسمبر 20:20

راولپنڈی09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2018ء) تھانہ سٹی پولیس نے سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھو ں روپے مالیت کے چھینے گئے کیمرے برآمد کر لیے گئے۔سٹی پولیس آفیسر عباس احسن نے انسداد جرائم کے لیے ایس پی راول ڈویژن عاصم جسرا کو خصوصی ٹاسک دیا۔

(جاری ہے)

جس پر ایس پی راول نے ڈی ایس پی سٹی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ملازما ن پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔

جس نے شب و روز محنت کرتے ہوئے سرقہ بالجبر کرنے والے 02ملزمان عمیر اور حنیف کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے دوران تفتیش خواجہ پلازہ سے اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے 27عدد مختلف قسم کے کیمرے مالیتی تقریبا20لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02پستول 30بور معہ 10روند برآمد کر لیے گئے۔ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :