تھانہ سٹی پولیس نے موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 9 دسمبر 2018 20:20

راولپنڈی09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) تھانہ سٹی پولیس نے موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیتی موبائل فونز ،ایک عدد موٹر سائیکل اور اسلحہ بر آمد کرلیاگیا۔ سٹی پولیس آفیسر عباس احسن نے انسداد جرائم کے لیے ایس پی راول ڈویژن عاصم جسرا کو خصوصی ٹاسک دیا۔

(جاری ہے)

جس پر ایس پی راول نے ڈی ایس پی سٹی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ملازما ن پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ۔جس نے دن رات محنت کرتے ہوئے موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان اسد اور نعمان کو گرفتارکرلیا ملزمان نے دروان تفتیش انکشاف کیا کہ وہ موٹر سائیکل ہنڈا125پر جعلی نمبرپلیٹ لگا کر شہر کی مختلف جگہوں سے روڈ پر جاتے ہوئے افراد سے موبائل فون چھینتے تھے ،گرفتارملزمان سے موبائل فونز مالیتی ایک لاکھ تیس ہزار روپے ،ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا125اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02عدد پستول 30بور معہ 10روند برآمد لئے گئے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :