راولپنڈی پولیس نے 11اشتہاری و مفرور مجرموں کو گرفتار کر لیا

اتوار 9 دسمبر 2018 20:20

راولپنڈی09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے 4اشتہاری مجرمان اور 7عدالتی مفروران کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ مندرہ پولیس نے اشتہاری مجرمان سید قربان اور سید رضوان،تھانہ صدرواہ پولیس نے مجرم اشتہاری شیرزمان ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے مجرم اشتہاری گلزار کو جبکہ تھانہ کلرسیداں پولیس نے عدالتی مفروران یسینٰ ،بشارت اور شعبان تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عدالتی مفروران سلمان ، ساجد اور حنیف جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے عدالتی مفرور عاطف شاہ کو گرفتارکرلیا ۔

متعلقہ عنوان :