Live Updates

کراچی ،پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کا اپنے حلقے کا دورہ ،سیوریج کے ناقص صورتحال پر کے ایم سی پر برہمی کا اظہار

اتوار 9 دسمبر 2018 20:20

کراچی(آن لائن پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکریٹری و پارلیامانی لیڈر حلیم عادل شیخ اپنے حلقے پی ایس 99کے علاقے احسن آباد وارڈ 1کا دورہ کیا جہاں پر سیویریج کا گندا پانی گلی محلوں سے ہوتا ہوا علاقہ کے گھروں میں داخل ہوگیا ۔ حلیم عادل شیخ نے علاقہ کاجائزہ لینے کے بعد مکینوں کی مشکلات حل کرانے کی یقین دھانی کرائی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا بڑے افسوس کی بات ہے کہ کے ایم سی کو یہ علاقہ نظر نہیں آرہا ہے نہ یہاں کوئی صفائی ستھرائی کا نظام بہتر کیا گیا ہے۔

وزیر بلدیات کے بلند دعوے یہاں آکر ختم ہوتے ہیں اس علاقہ کو دیکھا جائے تو لگتا ہے یہ گٹرستان بنا دیا گیا ہے گلی محلے سمیت مکینوں کے گھروں پر بھی گٹر کا پانی داخل ہوگیا ہے لیکن سندھ حکومت نے یہاں آکر اپنی آنکھیں بند کر دی ہیں کیوں اس علاقہ کے لوگوں نے مجھے ووٹ دیا ہے لیکن ہم عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے تمام تر مسائل کے حل کے لئے جامع پالیسی بنا ہے ہیں تمام مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت اپنی کالے کارنامے چھپانے میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے محکمے اگر عوام کے مسائل حل نہیں کر سکتے تو ان کی کاکردگی ایک سوالیہ نشان ہے ۔ پی ٹی آئی نے کبھی بھی انتقامی کارروائی کی سیاست نہیں کی ہے۔ میرا حلقہ بھی روشنیوں کے شہر کراچی میں آتا ہے یہاں کے لوگ کوئی قندھاری نہیں ہیں سندھ کے رہائشی ہیں ان کو بھی بنیادی سہولیات دی جائیں ۔ ہم اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کے مسائل کو حل کر رہے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات