کوئٹہ ، ملک میں جماعت اسلامی ہی سب سے بڑی منظم جمہوری اسلامی پارٹی ہے ،مولانا عبدالکبیر شاکر

جماعت اسلامی کار استہ روکھنے والے قوم کا نقصان کر رہے ہیں قوم کو لسانیت ،بے دینی ومقصدیت کی جانب دکھیلنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ، صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی

اتوار 9 دسمبر 2018 20:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ذمہ داران تنظیم کو منظم ،لوگوں کو جماعت اسلامی کی دعوت دینے اوراپنی استطاعت کے مطابق مسائل کو حل اورلوگوں کی مدد کریں ملک میں جماعت اسلامی ہی سب سے بڑی منظم جمہوری اسلامی پارٹی ہے ۔جماعت اسلامی کار استہ روکھنے والے قوم کا نقصان کر رہے ہیں قوم کو لسانیت ،بے دینی ومقصدیت کی جانب دکھیلنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں اس ملک میں صرف اسلامی نظام چلے گا کوئی اور غلام اسلام نظام مسلط کرنے والے صرف تجرجات کرکے ملک کے وسائل اورقیمتی وقت ضائع کررہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ا نہوں نے قلعہ سیف اللہ میں نو منتخب امیر نعمت اللہ ربانی کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالحمیدمنصوری ودیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی اس موقع پر نومنتخب امیر ضلع قلعہ سیف اللہ سے مولانا عبدالکبیر شاکر نے امارت ضلع کا حلف لیا مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا کہ ملک وملت کے خلاف جاری سازشوں کوناکام بنانے کی ضرورت ہے جماعت اسلامی نے پہلے بھی عوام کی خدمت اور ملک وملت کے خلاف جاری سازشوں کوناکام بنایا آئندہ بھی انشاء اللہ بے دین سیکولر قوتوں کی سازشیں ناکام ہوگی ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت سے عوام کی بہت سی توقعات تھی مگر گزشتہ تین مہینوں میں تو صرف مہنگائی ،غریب عوام کو بے گھر کرنے ،ڈالر کو نئے پردینے اورملک کے خلاف جاری سازشوں وپروپیگنڈے کو دوام دینے کے سواعوام کو کچھ نظر نہیں آتا۔حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے ،کرپشن کا خاتمہ ،انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے کام کریں نوجوانوں کوروزگار دیں بلوچستان کے عوام غربت وپریشانیوں کا شکار ہیں اس لیے اہل بلوچستان کو خصوصی پیکیج دیں تاکہ یہاں کے عوام کی احساس محرومی ختم اور حکمرانوں پر اعتماد بحال ہوجائیں۔