کوئٹہ: مشکوک افرادکے نہ رکنے پر پولیس کی فائرنگ سے تین ملزمان زخمی

اتوار 9 دسمبر 2018 20:40

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے میںمشکوک افراد پر پولیس کی فائرنگ تین افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق اتوار کے روز کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کلی بنگلزئی میں ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے مشکوک افراد کو دیکھتے ہی انہیں رکنے کا اشارہ کیا ۔

(جاری ہے)

تاہم نہ رکنے پرپولیس اہلکاروں نے ان پر فائرنگ کی ،جس کے سبب حسنین ولد سعید احمد،ظہور احمد ولد محمد حسین اورمحمد اسماعیل زخمی ہوگئے۔تینوں زخمیوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ مزید تفتیش اس حوالے سے پولیس کر رہی ہے۔