جھولے میں پھنس کر زخمی ہونیوا لے بچے کی حالت تشویشناک

اتوار دسمبر 20:40

لودھراں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2018ء) لوک میلہ میں آپریٹر کی غیر موجودگی میں جھولے میں پھنس کر زخمی ہونیوا لا بچہ معذور ہو گیا، حالت تشویشناک ڈی ایچ کیو ہسپتال نے بھی جواب دے دیا،کینال ویو پارک لودھراں میں لگنے والے لوک میلہ میں لودھراں کا رہائشی بچہ عباس افتخار بغیر آپریٹر والے جھولامیں بیٹھا تھا کہ وہ جھولا میں پھنس کر شدید زخمی ہوگیا تھا ۔

(جاری ہے)

جسے تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو لودھراں منتقل کیا گیا تو ڈاکٹروں نے جواب دے دیا جس کے بعد بچہ تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان میں داخل وزیرعلاج ہے اور موت زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ عوامی حلقوں نے میلہ انتظامیہ کی لاپرواہی اور غفلت کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر آپریٹر جھولا چلانا شہریوں اور بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ، ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :