واں واپڈا سالانہ انٹریونٹ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر،فائنل میں لیسکو نے پسکو کو ہرادیا

اتوار 9 دسمبر 2018 20:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) پسکو کے زیراہتمام 48 واں واپڈا سالانہ انٹریونٹ والی بال ٹورنامنٹ آج اختتام پذیرہوگیا ، فائنل میں لیسکو نے پسکو کو ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا،ڈائریکٹرجنرل ایچ آر پسکو اور صدر پسکو سپورٹس محمدسلیم جہانگیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھی․48 واں انٹریونٹ والی ٹورنامنٹ روزانہ کی بنیاد پرمنعقدکیا گیا جس میں پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی,لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی,ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی,فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ,گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی اور این ٹی ڈی سی کی والی بال ٹیموں نے شرکت کی ٹورنامنٹ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقدہوا ․ تماشائیوں کی کثیرتعداد نے یہ میجز دیکھے اور اچھے کھلاڑیوں کو خوب داد دی گئی․عوام نے ایسے مقابلوں کے انعقاد کو خو ش آئندقراردیا جوکہ کھیلوں کی فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے،ڈائریکٹر ایچ آر پسکو اور صدر پسکو سپورٹس محمدسلیم جہانگیرنے اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ پسکومنیجمنٹ پسکو میں سپورٹس کے شعبوں کوترقی دینے کے لئے کوشاں ہے ، ہارجیت کھیل کا حصہ ہے اور انشاء اللہ اگلا ٹورنامنٹ پسکو جیتی گی،انہوں نے پسکووالی بال کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پسکو کے کھلاڑیوں میں بڑا ٹیلنٹ ہے،پسکو کی کھیلوں کے میدان میں کامیابیوں کی ایک لمبی فہرست ہے ،انکے کھلاڑیوں نے ہرکھیل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پسکو کا نام روشن کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پسکو نے مختلف سطحوں پر سپورٹس کی شعبوں میں مکمل طورپر عبورحاصل کرلیا ہے اور ان کے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت پسکوسپورٹس ترقی کی راہ پر گامزن ہے ․عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ پسکوکھلاڑی کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں خصوصا کرکٹ ,فٹبال,ہاکی, والی بال ,سکوائش ,سائیکلنگ,باڈی بلڈنگ اورکراٹے میںپسکوکا نام روشن کررہی ہیں،میرا تعاون تمام کھلاڑیوں کے ساتھ ہے اور ان کی مزید کامیابیوں کے لئے دعاگو ہوں۔