کرپشن دہشت گردی اور بد امنی سے بھی زیادہ خطرناک اور قوم کیلئے ناسور بن چکا ہے،سکندرخان

اتوار 9 دسمبر 2018 20:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) غیر سر کار ی تنظیم ایم آر ڈی او کے پروگرام منیجر سکندر خان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک وقوم کا سب سے بڑامسئلہ کرپشن ہے جوکہ دہشت گردی وبد امنی سے بھی زیادہ خطرناک اور قوم کیلئے ناسور بن چکا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مردان میں ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی تعاون سے کرپشن کی روک تھام کا عالمی دن کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر انٹر نیشنل اینٹی کرپشن ڈے کی مناسبت سے بد عنوانی کے خلاف واک کا اہتمام کیا گیا جس میں مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاء نے بینرزوپلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کرپشن کے خلاف نعرے درج تھے ۔ تقریب سے ایم آر ڈی او کے ،ولید خان اورضلعی کونسلر نریش کمار نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے کہا کہ عام تصور کے مطابق کرپشن صرف مالی ہی نہیں ہو تی بلکہ اپنے فرائض میں غفلت ڈیوٹی اوقات کی عدم پابندی اور انصاف کی بروقت عدم فراہمی بھی بد عنوانی کی بھی بڑی شکلیں ہیں، خلاف میرٹ و استحقاق اقدامات سے معاشرے میں جرائم و دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے میں سوسائٹی کے ہر فردکے موثرکردارکے بغیر اس کا خاتمہ ناممکن ہے، دین اسلام نے بھی رشوت لینے اور دینے والوں کو جہنمی قرار دیا ہے، عزت کا معیار دولت، شہرت اور طاقت کے بجائے علم و تقویٰ کو قرار دینے سے بھی بدعنوانی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :