Live Updates

امن کا دائمی قیام ہی کراچی کو ترقی کی منازل پرلے جاسکتا ہے، وزیراعظم

انٹیلی جنس اداروں کے مابین معلومات کے تبادلے کے نظام کومضبوط بنایا جائے، سابق وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات میں گفتگو عمران خان نے کراچی کا امن مستحکم بنانے کے لیے مختلف اداروں کے مابین تعاون کے فروغ کی ضرورت پرزوردیا

اتوار 9 دسمبر 2018 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ امن کا دائمی قیام ہی کراچی کو ترقی کی منازل پرلے جاسکتا ہے، انٹیلی جنس اداروں کے مابین معلومات کے تبادلے کے نظام کومضبوط بنایا جائے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے مابین ملاقات میں کے فورپروجیکٹ کے لیے اسلام آباد میں اجلاس طلب کرنے پربھی اتفاق ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنرہائوس میں ملاقات کی اور صوبے میں امن و امان کی بہتری،کراچی سمیت سندھ بھرکے ترقیاتی منصوبوں اورقلت آب سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع نے بتایا کہ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم کو گلستان جوہر میں ہونے والے دھماکے کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔ اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحت ، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بھی وفاق سندھ حکومت کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا وزیراعظم نے کراچی کا امن مستحکم بنانے کے لیے مختلف اداروں کے مابین تعاون کے فروغ کی ضرورت پرزوردیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات