پنجگور بازار میں نا معلوم افراد کی فائرنگ

اتوار دسمبر 21:10

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 دسمبر2018ء) پنجگور بازار سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ ،پولیس کو فائرنگ کی جگہ پر ایک ہینڈگرنیڈ ملا ،عوام میں خوف ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجگور بازار سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرارہوگئے پولیس نے فائرنگ کی جگہ پہنچنے پرایک ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کرلیا، فائرنگ سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ۔پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔